معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد صوفی کلام پر بنائی گئی ڈانس ویڈیو ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔نہایت چلبلی ہونے کے سبب اداکارہ ہانیہ عامر کو خود بھی پتہ نہیں چلتا کہ وہ سوشل میڈیا پر کب کیا اپلوڈ کر رہی ہیں اور کس پوسٹ کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے بھارتی گلوکار اے آر رحمن کے صوفی کلام پٹاخہ گڈی پر ڈانس کرتے ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں ان کے ساتھ ایک اور ساتھی اداکارہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو پر مداحوں سمیت معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی۔متھیرا کا اپنے کمنٹ میں کہنا تھا کہ میں معذرت چاہتی ہوں، مجھے یہ ویڈیو نامناسب لگی ہے، آپ نام علی پر ڈانس نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے ڈانس بے حد پسند ہے اور ہانیہ عامر بھی بہت کیوٹ لگ رہی ہیں مگر یہ صوفی کلام پر ڈانس کرنا کسی بھی مسلم کو مجروح کر سکتا ہے۔بعد ازاں کڑی تنقید کے بعد ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی گئی۔
![shohrat se khofzada hoti hu](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/08/hania-amir.jpg)
ہانیہ عامر نے متنازع ڈانس وڈیو ڈیلیٹ کردی۔۔
Facebook Comments