adakara hania amir bemaar zehni tanao ka shikaradakara hania amir bemaar zehni tanao ka shikar

ہانیہ عامر کو ایس اوپیز پر عمل کی اپیل مہنگی پڑگئی۔۔

ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق اپیل کی گئی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔اداکارہ کی  اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس آئے ہیں وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین نے کمنٹ باکس میں ہانیہ عامر کی اس اپیل پر تنقید بھی کی ہے۔ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کہیں گھر سے باہر  کھڑی دکھائی دے رہی ہیں، ہانیہ عامر نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آ پ سب خیریت سے محفوظ رہیں، ماسک لازمی پہنیں اور گھروں میں رہیں، اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کریں۔مداحوں و فالوورز کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر خود باہر گھوم رہی ہیں اور ہمیں گھروں میں رہنے کا کہہ رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں