ہامون جادوگر کے ساتھ انوکھا فراڈ۔۔

خصوصی رپورٹ

بچوں کے لیے مشہور پی ٹی وی کے ڈرامے عینک والا جن کے ہامون جادوگرحسیب پاشا کیساتھ بھی مبینہ طورپر فراڈ ہوگیا اور بیٹھے بٹھائے انہیں پونے دو لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، یہ نقصان نجی بینک اور انشورنس کمپنی کی طرف سے کیاگیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں  اپنے ڈائیلاگ ’ چڑیل نہیں تو ڈائین ہے ، میری پیاری بہن ہے‘ سے شہرت پانے والے حسیب پاشا نے بتایا کہ مجھے میرے بینک کی برانچ ایچ بی ایل سرکلرروڈ سے فون آیااور کہاگیا کہ آپ کے اکاﺅنٹ میں ہرسال ایک لاکھ روپے ضرورہوتے ہیں، اگر وہ ایک لاکھ ہمیںجمع کراتے رہیں تو پانچ سال بعد سات لاکھ روپے دیں گے ، میں نے بھی سوچا کہ فالتو رقم وہاں پڑی رہے گی تو بہترہی ہے ،میں نے پانچ سال کی حامی بھر لی اور ایک لاکھ روپے سالانہ کٹتے رہے ، وقت پورا ہونے پر بینک گیا کہ پانچ سال پورے ہوچکے، یہ پالیسی ختم کرکے میری رقم دی جائے ،وہاں اس وقت فائل دیکھی گئی تو کہاگیاکہ آپ کی پالیسی پانچ سال کی نہیں بلکہ د س سال کی ہے حالانکہ پالیسی بیچتے وقت جو خاتون وہاں بیٹھی تھیں، انہوں نے کہا تھا کہ پالیسی پانچ سال ہے لیکن اب وہاں موجود لوگوں نے کہاکہ غلط بتایاگیا۔حسیب پاشا نے بتایا کہ پہلی بات تو یہ کہ ان لوگوں نے میرا ڈیٹا ہیک اور چوری کیا،حبیب بینک اور جوبلی ابشورنس نے ڈیٹا چوری کرکے جرم کیاجس سے انہیں یہ پتہ چلا کہ میرے اکاﺅنٹ میں پیسہ ہوتا ہے ، دوسرا یہ کہ خاتون نے کیوں جھوٹ بولا؟

حسیب پاشاکاکہناتھاکہ اس کے بعد میں نے کہاکہ آغاز ہی جھوٹ ہوتو وہ کام کبھی انجام کو نہیں پہنچ سکتا، میں نے پالیسی ختم کرنے اور واپس پانچ لاکھ روپے دینے کو کہہ دیا، اسی موقع پر اصل فائل مجھ سے لے لی گئی اورشادمان لاہورمیں موجودجوبلی انشورنس کے دفتر سے کراچی بھجوادی گئی ، پندرہ بیس دن بعد فائل آئی کہ کچھ دستخط رہ گئے ، وہ دستخط کردیئے،پھر پندرہ بیس دن بعد واپس آئی کہ فائل میںایک ڈکلیئریشن کم ہے، وہ بھی دی جائیں۔فارم دیا تو سات دن بعد فون آیا کہ یہ فام غلط ہے اور ایک اور دیاجائے ،یوں پندرہ جون آ پہنچی اور پانچویں سال کے بعد چھٹاسال شروع ہوگیا،پالیسی سرنڈر کرنے کے باوجود جوبلی انشورنس نے چھٹے سال بھی ایک لاکھ روپے اکاﺅنٹ سے کٹوتی کرلی ، میں منیجر سے ملا اور شور کیا ، سفارشیں ڈلوائیں، پھر میرے چھ لاکھ روپے میں سے چارلاکھ تیس ہزار روپے واپس کیے اور ایک لاکھ تیس ہزار روپے کٹوتی کرلی اور الزام لگایا کہ آپ نے وقت سے پہلے ختم کرلی تو یہ نقصان آپ کو برداشت کرنا پڑے گا،پونے دو لاکھ کا بیٹھے بٹھائے نقصان ہوگیا۔ان کاکہناتھاکہ چونکہ کافی لوگ اس فراڈ اور کاغذی ہیر پھرکی زدمیں آچکے ہیں تو میں نے بھی اپنی کہانی شیئرکرنا مناسب سمجھا تاکہ باقی لوگ بچ سکیں اور ساری عمر کی جمع پونجی ان یا ان جیسے کسی گروہ یا ادار ے کے ہاتھوں گنوانے سے محفوظ رہیں

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں