اینکر پرسن سید طلعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے اب تک7 نتائج سامنے آئے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے کہا کہ اس حملے کے بعد عمران خان مزید مقبول ہوگئے ہیں، ان کے کارکن مزید متحرک اور مشتعل ہوگئے ہیں، عمران پرست چینلز اور وی لاگرز کی چاندی ہوگئی ہے۔طلعت حسین کے مطابق اس حملے کے بعد حکومت کی سٹی مزید گم، اسٹیبلشمنٹ مزید بیک فٹ پر چلی گئی اور فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بیانیہ تیز ہوگیا ہے۔ اس حملے کا ساتواں نتیجہ یہ ہے کہ ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہوگیا ہے۔
Facebook Comments