hamla hukoomat mukhalif sahafion par hi kyun hota hai

حملہ حکومت مخالف صحافیوں پر ہی کیوں ہوتا ہے؟

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے صحافی پروٹیکشن بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سوال اٹھا یاہے کہ ہرحملہ حکومت کے ناقد صحافیوں پر ہی کیوں ہوتاہے؟تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہناتھا کہ آئین جمہوراور ووٹ کی حرمت کی بات کرنیوالے صحافی ہی نامعلوم حملہ آوروں کا نشانہ کیوں بنتے ہیں؟یہ حملے باہمی تلخی کو زہربنارہے ہیں، بڑھتی نفرت داخلی استحکام کیلئے خطرناک ہے۔ان کا کہناتھا کہ صحافی پروٹکیشن بل کی بجائے سوچ اور رویے بدلنے ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں