eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

حامد میرپرپابندی،ا پی ایف یوجیزکا احتجاج۔۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے جیو نیوز کے اینکر اور صحافی حامد میر کو اپنے ہی شو کیپیٹل ٹاک سے ‘آف ایئر’ کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی پر ایک حملہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ ‘اس طرح کی پابندی حکومت کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے دعوؤں کی تردید کرتی ہے۔پی ایف یو جے کے شہزادہ ذولفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے سوال اٹھایا کہ جمعے کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے حامد میر کی تقریر ‘جس میں انھوں نے صحافی اسد طور پر حملے کے بعد غیر جمہوری طاقتوں کی مذمت کی، کے 72 گھنٹوں بعد ایسا کیا ہوا کہ جیو انتظامیہ نے یہ فیصلہ کر لیا۔۔۔ ہم جاننا چاہیں گے کہ یہ چینل کا اپنا فیصلہ ہے یا حکومت و اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کا نتیجہ۔پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ ’حامد میر پر پابندی کا مطلب صرف ایک صحافی پر حملہ نہیں بلکہ اظہار رائے کی آزادی اور صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔‘ صحافی تنظیم نے سوال اٹھایا کہ یہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کا نتیجہ ہے یا چینل نے خود یہ اقدام اٹھایا؟اس بیان کے مطابق پہلے صحافیوں پر حملے کیے جاتے ہیں پھر اس کے خلاف آواز اٹھانے والے صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے فاشسٹ ہتھکنڈے اپنائے جاتے ہیں۔

دریں اثنا  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر کو ان کے پروگرام کیپیٹل ٹاک سے آف ائیر کیے جانے پر جیو انتظامیہ سے اس بارے میں اپنے پوزیشن کلئیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی اور سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حامد میر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ انھیں کسی دباﺅ کے نتیجے میں ان کی فرائض کی ادائیگی سے روکا گیا ہے جبکہ جنگ اور جیو کے مالکان اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آزادی اظہار رائے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ایسے میں اپنے ادارے کے سینئر رکن حامد میر کو ان کے کام سے کیوں روکا گیا ہے؟ پی ایف یو جے ملک میں آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کے خلاف ہے اور اس نے اس مقصد کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، پی ایف یوجے جیو انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ حامد میر کا پروگرام فوراً آن ائیر کرے اور اپنے اس طرح کے فیصلوں سے صحافی برادری میں اضطراب پیدا نہ کرے۔

حامد میرپرپابندی،ا پی ایف یوجیزکا احتجاج۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں