وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپوزیشن اور میڈیا کو معیشت پر لائیو مباحثے کا چیلنج دیا تھا جو سینئرصحافی حامد میر نے قبول کرلیا اور کہا کہ ” میں معیشت پر صرف حقائق کیساتھ سوالات کروں گا، اگر وہ تیار ہیں تو میں شو ڈی چوک پر کرسکتا ہوں”۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق حامد میر نے چیلنج قبول کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان ،مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ڈی چوک سے لائیو انٹرویو کی پیشکش کی ۔ حامد میر نے کہا کہ “میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ لائیو انٹرویو کیلئے تیار ہوں، اور اگر وزیراعظم چاہیں تو شہبازشریف اور بلاول کو میں دعوت دے سکتا ہوں”۔ان کاکہناتھاکہ اگر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر کا سامنا کرنے کو تیار نہیں تو پھر میں ان کیساتھ اکیلا انٹرویو کرسکتا ہوں۔ ۔

Facebook Comments