معروف اینکر،تجزیہ کار اور سینئیر صحافی حامد میر کے آج شام اسلام آباد میں جیو کے دفتر میں معاملات طے پاگئے اور وہ اپنی ٹیم کے ساتھ جی این این سے واپس جیو آگئے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ حامدمیر نے کچھ عرصہ پہلے ہی جی این این کو بطور گروپ پریزیڈنٹ جوائن کیاتھا۔۔ پپو نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا حامد میر کسی اسائنمنٹ پہ جیوسے نئے چینل گئے تھے اور ایسا کیا کام تھا جسے پورا کرتے ہی انکی واپسی ہوگئی۔۔ پپو نے یہ نکتہ بھی اٹھایاہے کہ کیا ان کی واپسی کے بعد دیگر بڑے اینکرز کی بھی واپسی ہوگی؟ پپو کا مزید کہناہے کہ ڈان اور بول کے بعد یہ تیسرا چینل ایسا ہے جس کے ساتھ ہاتھ ہوگیا،گروپ پریزیڈنٹ لیول کے لوگ اگر اس طرح چند ماہ میں واپس جانے لگ گئے تو جی این این کا مستقبل کیاہوگا؟ پپو کے مطابق حامد میر کا شمار ایسے صحافیوں میں ہوتاہے جو دولت اور شہرت سے بالاتر ہوچکے اس کے باوجود اس طرح کی قلابازی ملین ڈالر سوال ہے۔
حامدمیر کی جیومیں واپسی
Facebook Comments