سینئر صحافی حامد میر نے اپنے خوبصورت اور گھنے بالوں کا راز پہلی مرتبہ افشا کر دیاہے ۔حامد میر نے جیونیوز کے پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبانی تابش کررہے تھے ، اس دوران شرکاءمیں سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ پاکستان میں گنجے پن کی شرح بڑھ رہی ہے لیکن آپ کے بالوں کی مضبوطی کا راز کیاہے ؟۔ حامد میر سوال سن کر مسکرائے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ اچھا سوال ہے اور یہ سوال مجھ سے بہت سے ایسے لوگ پوچھتے ہیں جن کے بال نہیں ہیں ،اس میں کوئی ایسی راکٹ سائنس نہیں ہے ،ہو سکتاہے کہ یہ کوئی قدرتی چیز ہے لیکن تھوڑا قریب آ کر دیکھیں تو میرے بالوں میں سفیدی بھی ہے ،اور تھوڑے سے بال کم بھی ہو گئے ہیں ، لیکن دور سے ایسے لگتاہے کہ شائد بہت گھنے بال ہیں ، آپ ہفتے میں دو تین مرتبہ بالوں میں تیل لگا لیا کریں اور گرم پانی سے نہ نہایا کریں ،شیمپو بھی استعمال نہ کریں ۔
حامد میر نے اپنے گھنے بالوں کا راز کھول دیا۔۔
Facebook Comments