میڈیاانڈسٹری میں ٹاک شوز کا ٹرینڈ سیٹ کرنے والے معروف سینئر اینکر اور صحافی حامد میر کا آخر کار جیواور جنگ گروپ کے ساتھ سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر نے آنے والے نئے چینل جی این این کو جوائن کرلیا ہے۔۔ جس میں وہ بطور گروپ صدر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ آج ہی جیونیوز کے ایک اور اینکر منیب فاروق نے بھی جی این این جوائن کرلیا ہے۔۔ واضح رہے کہ حامد میر کے بھائی عامر میر پہلے ہی جی این این میں بطور ڈائریکٹر نیوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔۔
Facebook Comments