mein kiske hath mein apna lahu talash karu | Umair Ali Anjum

حامد میر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی) کی ایڈہاک کمیٹی کاورچوئل اجلاس چیئرمین عمیر علی انجم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پی ایف یو جے (نظریاتی) کے مختلف یونٹس جن میں کراچی ،اسلام آباد ، لاہور پشاور ،کوئٹہ ،حیدرآد ،نوابشاہ ،سکھر ،صادق آباد ، بہاولپور ، ملتان ،فیصل آباد ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ،سرگودہا ،چارسدہ ،مردان ،صوابی ،گلگت بلتستان ، مظفر آباد ،چمن ،پشین اور ژوب  کے انچارجز نے شرکت کی ۔مختلف شہروں کے یونٹس چیفس نے چیئرمین عمیر علی انجم کواب تک صحافیوں سے ہونے والے رابطوں اور تنظیم سازی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایف یو جے (نظریاتی) کی تنظیم سازی کے حوالے سے ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین عمیر علی انجم جلد مختلف شہروں کا دور کریں گےاجلاس کے چند شرکاء نے  تجویز پیش کی کہ ملک گیر سطح پر صحافی کنونشن کا انعقادکیا جائے تاہم اکثریت نے کوویڈ کی صورت حال کے باعث اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کوویڈ19کی صورت حال بہتر ہونے تک تمام سرگرمیاں ورچوئل رکھی جائیں گی ۔اجلاس میں پی ایف یوجے (نظریاتی)کے ترجمان سید محبوب احمد چشتی ڈاکٹرمعصومہ زہرا ،شعیب صدیقی ۔ذوہیب سید اور صوابی یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی) کے نگراں چیئرمین طفیل خان کی جانب سے ملکی سلامتی اداروں کے خلاف اینکر پرسن حامد میر، عاصمہ شیرازی اور منیزہ جہانگیر کی ہرزہ سرائی اور بے جاالزمات پر ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا اجلاس کے شرکاء نے ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین عمیر علی انجم کو تجویز دی کہ حامد میر،عاصمہ شیرازی،منیزہ جہانگیر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پی ایف یو جے (نظریاتی) میدان عمل میں آئےعمیر علی انجم نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حامدمیر ،عاصمہ شیرازی اور منیزہ جہانگیر نے اس طرح کی زبان استعمال کرکے صحافتی برادری کے سرشرم سے جھکا دیئے ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ چند سکوں کی خاطر صحافتی تنظیموں کے عہدیدار حامد میر اور ان کے سرپرستوں کے آلہ کار بن گئے ہیں عمیرعلی انجم نے کہا کہ حامد میر، عاصمہ شیرازی اور منیزہ جہانگیر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلاء سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اگر حکومت کی جانب سے ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پی ایف یو جے نظریاتی عدالتوں سے رجوع کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آئینی درخواستوں میں پی ایف یوجے کے ایک دھڑے کو بھی فریق بنائیں گے جس نے اپنے پلیٹ فارم کو ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے کی اجازت دی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں