hamid mir ke chotay bhai bhi nigraan wazeer bangye

حامد میر کے چھوٹے بھائی بھی نگراں وزیر بن گئے۔۔

گورنر ہاﺅس لاہور میں پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ، گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے نگران کابینہ سے حلف لیا گیا، اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔حلف اٹھانے والوں میں نسیم صادق،ڈاکٹر جاویداکرم اور بلال ا فضل شامل ہیں۔ایس ایم تنویر ،اظفر علی ناصر،عامر میر اور ابراہیم مرادنے بھی نگران وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا،ڈاکٹر جمال ، منصور وقار اور وہاب ریاض بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔واضح رہے عامر میر معروف صحافی حامد میر کےچھوٹے بھائی اور وہ خود بھی شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں