سینئر صحافی ، کالم نویس اور اینکرپرسن حامد میر کے پروگرام کیپٹل ٹاک کی میزبانی پیر کے روز جیونیوزکے اینکر محمد جنید نے کی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سینئرصحافی اور پروگرام کیپٹل ٹاک کے اینکرپرسن حامد دو ہفتے کی چھٹیوں پر چلے گئے لیکن جلد ہی سوشل میڈیا پر یہ تاثر دینے اور فیک نیوز پھیلانے کی کوشش کی جائے گی کہ حامد میر کو جیونیوز نے جبری آف ائر کردیا ہے۔ اس لئے پپو نے پہلے سے خبردار کردیا ہے کہ عوام ایسی خبروں اور افواہوں پرہرگزیقین نہ کریں۔۔ پپو کے مطابق اپنے آخری پروگرام میں حامد میر نے بیرسٹرگوہر کی موجودگی میں نوازشریف کا بھارتی صحافی کو انٹرویو کا کلپ چلایا تھا جس میں نوازشریف نے جرنیلوں کے خلاف بات کی تھی، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ حامد میر ہمیشہ چھٹی پرجانے سے پہلے کوئی نہ کوئی ایسی متنازع حرکت کرجاتے ہیں کہ اس کے بعد جب ان کے چھٹیوں پرجانے کے بعد کوئی دوسرا اینکر یہ پروگرام کرتا ہے تو یہ تاثر ابھرتا ہے کہ حامد میر کو ادارے نے جبری آف ائر کردیا ہے۔۔