media apne per par kulhari mar rha hai

حامد میر کی زندگی کے کچھ ان کہے گوشے۔۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے زندگی میں بہت بہت بڑے کارنامنے انجام دیئے جن میں سے ان کا سب سے نمایا ں کارنامہ اسامہ بن لادن کا انٹرویو تھا تاہم وہ بین الاقوامی شہرت کے مالک بھی ہیں تاہم اب ان کی زندگی کے بارے میں وہ باتیں بھی سامنے آگئیں جو کہ شائد ان کے قریبی لوگ ہی جانتے ہوں گے ۔روزنامہ جنگ میں صحافی روف ظفر نے حامد میر کے ساتھ انٹرویو کا ایک آرٹیکل شائع کیا ہے ،جس میں کئی اہم سوالات کیے گئے ہیں جس کے سینئر صحافی کی جانب سے جواب دیئے گئے ۔حامد میر نے بتایا کہ انہیں روزنامہ جنگ میں بطور سب ایڈیٹر کی حیثیت سے پہلی تنخواہ 1500 روپے کیش ملی تھی ۔ جب سینئر صحافی سے پوچھا گیا کہ شادی انہوں نے اپنے پسند سے کی تھی ؟ تو جواب دیا کہ شادی مرضی کی بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اس میں والدین کی رضامندی بھی شامل تھی ، میری بیگم، ناہید ایم اے صحافت میں میری کلاس فیلو تھیں۔ بعدازاں، پاکستان ٹی وی اور پرائیویٹ چینلز پر نیوز کاسٹر کے فرائض بھی انجام دیتی رہیں۔ ایک بیٹا، عرفات اور بیٹی، عائشہ ہے۔ بیٹے کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، جس کا ولیمہ سیاسی اور سماجی شخصیات کا بڑا اجتماع بن گیا کہ اس میں حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف، دونوں کے رہنما شریک تھے۔ بہرحال، خوشی ہے لوگ محبت کرتے ہیں۔میری بیٹی آکسفورڈ یونی ورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کررہی ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں