سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے اداکارہ مہوش حیات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عدم برداشت والے معاشرے میں برداشت کو فروغ دیں۔اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کے باعث گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے ، خاموشی سے سب کچھ برداشت کرنے کے بعد منگل کو اداکارہ نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا توحامد میر نے انہیں بہترین نصیحت کردی۔سینئر صحافی حامد میر نے اداکارہ مہوش حیات کو مشورہ دیا کہ وہ منفی مہم سے صرفِ نظر کریں اور یہ سیکھیں کہ عدم برداشت والے معاشرے میں برداشت کو کیسے فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اداکارہ کو قومی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس کی مستحق تھیں کیونکہ انہوں نے اپنی فلموںمیں جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
Facebook Comments