مشہور فلم میکر جامی کے تہلکہ خیز انکشافات جہاں پاکستانی میڈیا میں کسی بھونچال سے کم نہیں، وہیں آزادی رائے کے سرخیل اور میڈیا کنگ کے اداریے خاموش بیٹھے ہیں، سب کو لگتا ہے جیسے سانپ سونگھ گیا ہے، جامی ایک دلیر آدمی ہے جس نے اس بات کی پروا نہیں کی کے اسکا کیریئر ختم ہو جائیگا اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہو جائینگے، انھوں نے پاکستان میڈیا کے ڈان پر زیادتی کے الزامات لگائے ہیں، اور اب ان الزامات کو ثابت کرنا بڑا چیلنج ہو گا۔۔ حمید ہارون کے پیچھے تمام میڈیا مالکان کھڑے ہیں، اس ملک کی اشرافیہ کھڑی ہے، اگر فیئر ٹرائل مقصود ہو تو حمید ہارون صاحب کو چاہیے کے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں، ڈان، اے پی این ایس اور پی بی اے اس ٹرائل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ لہذا ایک پروفیشنل کے طور پر مشہور حمید ہارون صاحب کو استعفی دیکر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کر سکتے ہیں- دوسری درخواست یہ کے ڈان ملازمین اس کیس میں اسٹیبلشمینٹ کو نہیں گھسیٹیں، اور حمید ہارون اپنے کیس کو کمزور نہ کریں۔۔آپ سے سوال یہ کے کیا آپ چاہتے ہیں کے حمید ہارون صاحب کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے اپنے تمام عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے؟(بشکریہ میڈیا بائٹس)۔۔
حمید ہارون کیس کمزور نہ کریں۔۔
Facebook Comments