اینکر پرسن معید پیرزادہ نے نواز شریف اور عوام سے معافی مانگ لی، کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کے 10 والیم ڈرامہ تھے، ہمیں نواز شریف کےخلاف استعمال کیا گیا جس پر ہم شرمندہ ہیں ، کارگل جنگ کے حوالے سے بھی ہمیں گمراہ کیا گیا نواز شریف اس وقت بھی ٹھیک کہتا تھا ۔صحافی مطیع اللہ جان کے یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معید پیرزادہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جو کچھ ہوا وہ اب ہمیں سمجھ میں آیا ہے، کارگل جنگ کے حوالے سے بھی اب ہمیں سمجھ آرہی ہے کہ جنرل مشرف نے غلط کام کیا تھا، ہماری آنکھوں کے سامنے پردہ پڑا ہوا تھا، ہم پاکستان کی سیاست کو انڈیا کے لینز سے دیکھتے رہے، ہم جن چیزوں کو قومی مفاد سمجھتے رہے وہ دراصل کسی اور کے مفادات تھے۔انہوں نے کہا کہ انہیں نواز شریف کی نا اہلی مشکوک لگتی ہے، انہوں نے جے آئی ٹی کے ایک ہزار صفحات کے 10 والیمز پڑھے اور اب انہیں پھینک دیا ہے۔ نواز شریف کی نا اہلی پر انہوں نے جو وکٹری کا نشان بنایا تھا وہ وکٹری نہیں تھی ، ہم سجھ رہے تھے کہ بہت بڑی شخصیت کے اوپر کرپشن کا الزام تھا اور اسے نا اہل قرار دیا گیا لیکن یہ ایک اور ہی سیاسی طریقہ تھا جس میں ہم استعمال ہوگئے، ہماری وہ پوزیشن ٹھیک نہیں تھی۔