اسٹیج اداکارنے حالات سے تنگ آکرخودکشی کرلی۔۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کا رہائشی سٹیج اداکار اعظم راہی عرف بھولا کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے سٹیج شوز بند ہونے پر خراب مالی حالات کے باعث پریشان تھا،اس کی دو ماہ بعد شاد ی تھی، اہلخانہ نے شاپنگ کے لئے رقم مانگی تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر پٹرول چھڑ ک کرخودسوزی کرلی، اعظم راہی کی خودسوزی کی ویڈیووائر ل ہوگئی۔ اداکار کے بھائی عاصم کا کہنا تھا کہ حکام اب امداد کے بیانات دے رہے ہیں اگر یہی امداد پہلے کردی جاتی تو وہ خودکشی نہ کرتا۔سٹیج فنکاروں نے اپنے ساتھی کی خودسوزی کے اقدام پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

Facebook Comments