shadi waqt par ho to behtar hai

حالات نہیں بدل سکتے،ووٹ کیوں مانگتے ہو؟؟

شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان انوشے اشرف صوبے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال دیکھ کر افسوس کا اظہار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انوشے اشرف نے آر جے ڈینو علی اور موسیقار نتاشا بیگ کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے صوبے بلوچستان کے گاوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرین میں امدای سامان تقسیم کیا۔ جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انوشے اشرف نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “کیونکہ اس صوبے کو ہمیشہ سے ہی نظر انداز کیا جاتا ہے اس لئے ہم نے ترجیح بنیادوں پر یہاں دورہ کیا ہے”۔انہوں نے لکھا کہ” جیسا کہ توقع تھی، یہاں کا دورہ کرکے ہمیں ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ڈوبی ہوئی زمینیں، تباہ شدہ پل وغیرہ دیکھنے کو ملے جسے دیکھ کر ہمیں بہت افسوس ہوا”۔انوشے اشرف نے مزید لکھا کہ “ہمیں سب سے زیادہ یہاں کے ان لاتعداد بچوں کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوا جنہیں ان کے بڑے نظر انداز کردیتے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ “ہم ان کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہے اس کے پاس پہننے کے لیے پیروں میں چپّلیں تک نہیں ہیں”۔میزبان نے کہا کہ “اس کی ذمہ دار صرف حکومت نہیں بلکہ ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں، جنہیں بحرانوں کے ساتھ زندگی گزارنے کی عادت ہوگئی ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی، غربت، بیماریاں اور خراب صحت کی صورتحال پر توجہ دینے کی بجائے ان کی وجوہات گنوانے لگ جاتے ہیں”۔انوشے اشرف نے حکمرانوں سے سوال کیا کہ “اگر ان کے حالات نہیں بدل سکتے تو پھر ووٹ کیوں مانگنے آتے ہیں؟ آخر آپ کی غیرت کب جاگے گی؟، آخر ہم سب میں انسانیت کب جاگے گی؟ ہم سب کب تک اس غفلت کی نیند سوتے رہیں گے”؟انہوں نے کہا کہ” شاید خدا ہمیں قدرتی آفت کے ذریعے جگانے کی کوشش کرتا رہتا ہے لیکن ہم ہیں کہ جاگتے ہی نہیں”۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں