hakaam sahafio ka tahaffuz yaqeeni bnae

حکام صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائیں، انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے نوشہرہ میں قتل کیے گئے صحافی ملک حسن زیب کے قتل کی مذمت کی ہے۔آئی پی آئی نے پاکستان میں صحافیوں پر بڑھتے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک حسن زیب سال 2024 میں قتل ہونے والے پاکستان کے آٹھویں صحافی ہیں۔عالمی ادارے نے کہا کہ صحافی ملک حسن زیب کو 14 جولائی کو نوشہرہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے قتل کی فوری تحقیقات اور ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام جلد ملک حسن زیب کے قتل کے محرکات کی فوری اور مکمل تحقیقات کریں۔آئی پی آئی کا کہنا ہے کہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانےکے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں