معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ اُن کے شوہر نے ویڈیو لیک ہونے پر اُنہیں کچھ نہیں کہا تھا، اُنہیں کوئی کچھ نہیں کہتا، سب کو معلوم ہے کہ وہ ایک بے لگام گھوڑا ہیں۔حریم شاہ نے حال ہی میں ایک معروف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے متعدد متنازع سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔حریم شاہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ حافظِ قرآن ہیں مگر شرارتی نہیں ہیں، وہ معصوم اور سیدھی سادی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل اُنہوں نے کوئی بوائے فرینڈ نہیں بنایا بلکہ سب کے ساتھ فلرٹ کیا کرتی تھیں، شادی سے قبل انہوں نے لوگوں کو دھوکا دے کر اربوں روپے کمائے ہیں۔ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر بلال سے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان شیخ رشید اُنہیں کہا کرتے تھے کہ وہ مجھ سے شادی کریں گے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مزید کہا کہ ملک کے بہت بڑے بڑے ناموں نے اُنہیں ایسے ایسے میسجز کر رکھے ہیں کہ اگر وہ اُن پیغامات کو پبلک کر دیں تو وہ شخصیات کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ 12 بچوں کی ماں بننے کی خواہش رکھتی ہیں اور پہلا بچہ وہ ’سروگیسی‘ کے ذریعے کریں گی۔
حافظ قرآن بھی ہوں، حریم شاہ۔۔
Facebook Comments