le palk bete keliye shohar se talaq leli

حدیقہ کیانی کا سپرہٹ گانا انڈیا میں کاپی ۔۔۔

گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی اپنے مشہور گانے کی کاپی کرنے اور بغیر اجازت کے اسے گا کر ریلیز کرنے کی وجہ سے بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور پر برہم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارہ نے 28اپریل کو حدیقہ کیانی کے گانے کی پہلی جھلک اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئرکی جسے دیکھ کر اداکارہ کافی غصے میں نظر آ ئی کیونکہ بوہے باریاں ان کے گلوکاری کے کر یئر کا مقبول ترین گانا ہے اس گانے کو ان کی والدہ نے لکھا تھا۔اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر اداکارہ نے کانیکا کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ایک بار پھر میری ماں کے لکھے ہوئے گانے کی پھر سے نقل کی گئی کسی نے مجھ سے اجازت نہیں مانگی کسی نے مجھ سے رائلٹی نہیں دی سب وہیں گانا کیوں منتخب کرتے ہیں جو میری ماں نے لکھا ہےاور میں نے گایا ہیں سب لوگ پیسے کمانے کے لیے اسی گانے کو استعمال کیوں کرتے ہیں“۔حدیقہ کیانی نے مزیدکہا کہ ”اس گانے کے کچھ کور ویڈیوز کو اب تک 200ملین ویوز مل چکے ہیں ۔ میں ابھی زندہ ہوں اور ٹھیک ہوں اگر کسی کو میرا گانا استعمال بھی کرنا ہے تو پہلے مجھ سے اجازت لے جو کہ ایک صحیح طریقہ ہے ایسے بنا اجازت لیے کوئی کسی کا گانا استعمال نہیں کر سکتا“۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں