doosri shaadi nahi ki

حدیقہ کیانی نے علیحدگی کی وجہ بتادی۔۔

خوش شکل اور خوش لباس حدیقہ کیانی کا شمار پاکستان میں پاپ موسیقی کی گنی چنی کامیاب گلوکاراﺅں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہم عصر مرد گلوکاروں کو فن کے میدان میں بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ حدیقہ کیانی نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی اہم انکشافات کیے۔نفسیات کی ڈگری رکھنے والی نرم دل اور حساس حدیقہ کیانی نے کئی مقامی اور عالمی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں، ان کے نغمے زبان زد عام ہیں اور پاپ موسیقی کے ساتھ ساتھ علاقائی دھنوں پر بھی انہیں کمال مہارت حاصل ہے۔حدیقہ کیانی کی والدہ 2006ءسے فالج کی مریضہ ہیں اس لیے وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں اور ان کی خدمت میں جتی رہتی ہیں۔ 2005ءکے خوفناک زلزلے کے دوران انہوں نے ایدھی فاﺅنڈیش سے ایک بچہ گود لیا تھا اور ناد علی کی پرورش میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ثمینہ پیر زادہ کے پروگرام میں دوران گفتگو اپنی ازواجی زندگی کے حوالے سے حدیقہ کیانی نے بتایا کہ بچے کو گود لینا میری زندگی کا سب سے حسین تجربہ تھا اور میں اپنے بیٹے ناد علی کے لیے بہت حساس بھی ہوں۔حدیقہ کیانی نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی رہے، اسے باپ کا پیار بھی ملنا چاہیے اور دستاویز میں بھی ایک سرپرست کا ہونا ضروری تھا اس لیے میں نے فوری طور برطانوی تاجر سے شادی کی۔معروف گلوکارہ نے اپنی زندگی کے اہم موڑ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے میرے توقعات پوری نہیں ہوسکیں اور میرا مقصد یعنی ناد علی کو باپ کا پیار اور سرپرستی ملنا پورا نہیں ہوسکا تو میں نے خلع لے لی اور اب میں اپنی ماں اور بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار زندگی جی رہی ہوں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں