اینکر پرسن حامد میر نے ایک ویڈیو شیئر کر کے کہا کہ ملتان میں احساس پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس پر اداکارہ وینا ملک نے حامد میر سے بدتمیزی کردی ۔مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے ایک ویڈیو شیئر کر کے کہا ملتان میں احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگی کے دوران بھگدڑ سے خاتون کی ہلاکت، کراچی میں درجنوں نمازیوں کا خاتون ایس ایچ او پر حملہ اور امداد کے لئے جگہ جگہ ہجوم اکٹھا ہوناافسوسناک ہے عوام اپنی بربادی کو دعوت مت دیں امداد ضرور لیں اور دیں لیکن امداد کے نام پر وبا نہ پھیلائیں۔اس پر وینا ملک نے جواب دیا ان پڑھ گنوار آدمی۔۔۔گولی لگنے پر قمیض کے اوپر پٹی باندھنے والے فراڈیے یہ سندھ پولیس ھے ملتان پولیس نہیں۔اس پر حامد میر نے جواب دیا کہ پاکستان کی سب سے پڑھی لکھی خاتون “ایبڈومینل بینڈیج” کو پٹی نہیں کہتے، جب آپ نے چھ گولیاں مروائی تھیں تو سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر تمام ٹانکے ٹوٹ گئے تھے دوسری پیشی پر ڈاکٹروں نے نئے ٹانکوں کے اوپر یہ بینڈیج کی تھی تاکہ اند کے ٹانکے نہ ٹوٹیں۔۔
حامد میر کا وینا ملک کو کرارا جواب۔۔
Facebook Comments