maqtool sahafi ke lawahqeen ko qatal ki dhamkian

حافی کے قاتلوں کا پانچ روز بعد بھی کوئی پتہ نہیں۔۔

سکھر میں صحافی اجے لالوانی کے قتل کا معاملہ، چار روز گزر گئے صحافی کے قاتلوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،مقتول صحافی کے قتل کیس میں 8 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے، قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر ریجن کے پریس کلبوں پر صحافیوں کے مظاہرے کئے گئے سکھر یونین آف جرنلسٹ نے قاتلوں کی عدم گرفتاری تک احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقتول صحافی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ مقامی صحافی اجے لالوانی کو صالح پٹ میں بدھ کی شب فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا،جمعرات کی شب اجے لالوانی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے سول اسپتال میں دم توڑ گئے تھے، مقتول کے قتل کا مقدمہ 6 نا معلوم افراد کے خلاف تھانہ صالح پٹ میں درج کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں