peca act ke khilaaf darkhuastein 17 april ko samaat keliye muqaarrar

گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ جائزے کیلئے حکومت کو ارسال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ او آئی سی کے اجلاس میں اٹھانے کے حوالے سے دائرکی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے معاملہ جائزہ لینے کے لیے حکومت کو بھجوادیاہے ،جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل سنگل بنچ کی جانب سے ہفتہ کے روزجاری دو صفحات کے فیصلے میں آئینی درخواست کو سیکرٹری خارجہ و داخلہ اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو بھیجتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں۔یاد رہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے وفاقی حکومت کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں 22مارچ کو ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں اٹھانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں