اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائمز ونگ ایاز خان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔ اسلام آبادہائیکورٹ کی اعتراضات دور اور مسائل حل کرنے کی ہدایت، 6 اپریل کو رپورٹ کرلی گئی، طلب عدالت نے انہیں درخواست گزاروں اور ان کے وکلاءسے ملاقات کر کے اعتراضات دور اور مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 6 اپریل کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو عدالتی حکم پر ڈائریکٹر آپریشنل ایف آئی اے سائبر کرائم بابر بخت سمیت ایف آئی اے کے دیگر حکام پیش ہوئے اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ڈائریکٹر آپریشنل ایف آئی اے سائبر کرائم نے کہاکہ 17 درخواستوں میں سے دس درخواستوں کا اصل ریکارڈ موجود ہے ، سات درخواستوں کا اصل ریکارڈ موجود نہیں۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے رپورٹ کی نقل درخواست گزاروں کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی اس معاملے کو نہیں نمٹا رہے۔
