pemra ka jhukao malikan ki taraf

گستاخانہ مواد کی تشہیر،ایف آئی اے سے رپورٹ طلب۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) سے رپورٹ طلب کرلی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامرفاروق نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت عالیہ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ایف آئی اے کو اس معاملے پر 17ویب سائٹس کے خلاف شکایات ملی ہیں جن میں سے13ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اگر چوری کی چیز برآمد ہو جائے تو کیا چوری ختم ہو جاتی ہے؟13 ویب سائٹس بلاک ہوئیں تو باقی4 کا کیا بنا؟ ،جس نے ایسا مواد اپلوڈ کیا، کیا اس کے خلاف کارروائی نہیں کرنی؟۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکیس دیئے کہ ایف آئی آر درج کرانا تو ایک عام آدمی کے بس کی بات ہی نہیں، یہ تو درخواست دینے پر ویسے ہی داد رسی ہو جانی چاہیے، عدالت میں معاملہ نہیں آنا چاہیے لیکن آپ کا بھی مائنڈ سیٹ وہی ہے کہ معاملے کو لٹکا دو۔بعدازاں عدالت نے تمام شکایات پر کارروائی کی انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں