اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کل سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے اہم مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ فاضل جج راجہ جواد عباس حسن مذکورہ مقدمے کا فیصلہ سنائینگے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد میں گستاخانہ موادکے حوالے سے درج کیا گیا یہ پہلا مقدمہ ہےجس کا فیصلہ 8جنوری کو سنایا جائیگا۔ مذکورہ مقدمہ 19 مارچ 2017کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد میں حافظ احتشام احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مذکورہ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر 15دسمبر 2020کوجج راجہ جواد عباس حسن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Facebook Comments