تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ پاکستان کی درخواست پر پی ٹی اے نے موبائل ایپلی کیشن’’ آئی سی کیو‘‘ کو پاکستان میں بلاک کردیا ہے۔مذکورہ موبائل ایپلی کیشن کو بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر پر بلاک کیا گیا ہے۔ سینئر نائب صدر تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ پاکستان شیراز احمد فاروقی نے مذکورہ موبائل ایپلی کیشن کو بلاک کرنے کے لئے درخواست پانچ اکتوبر کو پی ٹی اے کو دی تھی۔پی ٹی اے نے مذکورہ موبائل ایپلی کیشن کو بلاک کرنے کے بعد درخواست گزار کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

Facebook Comments