انسداد دہشتگردی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمے میں تین ملزموں کو سزائے موت سنا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی اور فیصلہ سنایا ، عدالت نے ایک ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔ عدالت کی جانب سے چار اشتہاریوں کے دائمی وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان پر توہین عدالت اور توہین مذہب کا الزام تھا ۔

Facebook Comments