gumrah kun ishtehaar par company ko 1.5 crore ka juyrmana

گمراہ کن اشتہار پر کمپنی کو ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ۔۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ڈیٹول سوپ بنانے والی کمپنی کو کو گمراہ کن تشہیری مہم چلانے پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کمپنی کو مسابقتی قانون کے سیکشن 10کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کو’یونی لیور پاکستان‘کی طرف سے درخواست دی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ کمپنی اپنی پراڈکٹ ’ڈیٹول سوپ‘ کی تشہیری مہم میں شہریوں کو دھوکہ دے رہی ہے ۔کمپنی سے کہا گیا کہ وہ ڈیٹول سوپ کے متعلق اشتہارات میں جو دعوے کر رہی ہے، انہیں سچ ثابت کرے۔ تاہم کمپنی اس میں ناکام رہی۔ کمپنی کی طرف سے اشتہارات میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ان کا ڈیٹول سوپ 99.9فیصد جراثیم ختم کر دیتا ہے اور 24گھنٹے تک جراثیموں سے تحفظ دیتا ہے۔ کمپنی اس دعوے کو بھی سچ ثابت کرنے میں ناکام رہی، جس پر اسے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں