معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ یہ رشتہ ختم کرنے کا ان کا اپنا فیصلہ تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ منگنی ختم کرنے کا فیصلہ شہباز کے ساتھ باہمی رضامندی سے کیا تاہم بنیادی طور پر یہ میرا فیصلہ تھا، ہمارے درمیان کچھ خفیہ کہانیاں چل رہی تھیں جن میں بہت سے اور لوگ بھی شامل تھے، ان کا نام سامنے نہیں لانا چاہتی اس لئے وہ خفیہ کہانیاں بیان نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ میرا منگنی ختم کرنے کا فیصلہ لینے کا طریقہ غلط تھا، میں نے منگنی ختم ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جسے مختلف انداز میں سمجھا گیا اور لوگوں نے صرف مجھے ہی برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔آئمہ بیگ نے مزید بتایا کہ اس مشکل فیصلے کے وقت جب میں اپنی فیملی کو پریشان دیکھتی تھی تو خودکشی کرنے سے متعلق سوچنے لگتی تھی۔