gulukara ne ary ke bartanwi broadcaster case jeetlia

گلوکارہ نے اے آر وائی کے برطانوی براڈکاسٹرسے کیس جیت لیا۔۔

گلوکارہ میشا شفیع نے نجی ٹی وی اے آروائی کے برطانوی براڈ کاسٹر (این وی ٹی وی) کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا پہلا حصہ جیت لیا ہے۔آج نیوز کے مطابق لندن ہائی کورٹ کے ابتدائی مقدمے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چینل میشا شفیع اورگلوکار علی ظفرسے متعلق کیس میں اپنی نشریات کے ذریعے گلوکارہ کی بدنامی کا باعث بنا تھا۔ہتک عزت کے کیس کا پہلا حصہ جیتنے کی خبر فالوورز کو میشا نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر سُنائی ۔ گلوکارہ نے لکھا کہ لندن ہائیکورٹ نے غلط معلومات نشر کرنے، مجھے بدنام کرنے اور حقائق کی جانچ پڑتال کے بجائے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے کہ میں جھوٹی ہوں اس لئیے پاکستانی عدالتوں سے بھاگ رہی ہوں، اے آر وائی کے خلاف میرے حق میں فیصلہ دیا، اے آر وائی یوکے کی جانب سے 5 دسمبر 2020 کو نشریات میں نیوز ریڈرز اور ٹکرز کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کو بطور ثبوت پیش کیا گیا تھا۔چینل کو اب 26 جنوری 2024 تک عدالت میں اپنا دفاع پیش کرنا ہے۔واضح رہے کہ 2018 میں میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں