گلوکارہ نرمل شاہ کے بھائی زاہد کو مبینہ طور پر ان کے سسرالی رشتے داروں نے پٹرول چھڑک آگ لگادی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق زاہد جناح ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔نرمل شاہ نے ویڈیو پیغام میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے افسوسناک واقعے پر ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ نرمل شاہ کا بھائی اپنی بیوی کو منانے کیلئے سسرال گیا تھا جہاں یہ سانحہ پیش آیا۔
Facebook Comments