گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے ٹی وی ڈراموں میں دوبارہ اداکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس ضمن میں کومل رضوی نے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنیوالے ڈرامے کی کاسٹ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی،جس میں ان کے ساتھ علیزے شاہ، دانیال ظفر اور جویریہ عباسی بھی موجود ہیں۔کومل رضوی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ یہ ڈرامہ سیریل رواں سال رمضان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی ۔اداکارہ نے ڈرامے کا نام نہیں بتایا تاہم اْنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ یہ ایک مزاحیہ فیملی ڈرامہ ہوگا۔

Facebook Comments