گلوکار نعیم عباس روفی نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل کے گلوکار اچھی پرفارمنس کے لیے چرس پیتے ہیں۔گلوکار نعیم عباس روفی نے معروف یوٹیوبر کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔جس میں میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ گلوکاری کے لیے چرس بہت ضروری ہے، اگر چرس نہیں لگاؤ گے تو آپ پرفارم نہیں کر پاؤ گے، اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے؟نعیم عباس روفی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گلوکار کو اچھی پرفارمنس دینے کے لیے چرس کی ضرورت بالکل بھی نہیں ہوتی۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میوزِک انڈسٹری کے دو لوگوں نے چرس پی تو ان کی وجہ سے لوگوں نے یہ سوچنا شروع کر دیا کہ اس سے گلا ٹھیک ہوتا ہے، وہ دونوں بڑی مشہور شخصیات تھیں اس لیے میں ان کا نام نہیں لوں گا۔نعیم عباس روفی نے بتایا کہ ان دو بڑی شخصیات کی وجہ سے لوگ چرس پیتے ہیں، یہ سوچ کر کہ شاید ہمارا بھی گلا چرس پینے سے ان کے جیسا ہو جائے گا لیکن ایسا کرنے والے لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ وہ دو شخصیات اگر چرس پیتی تھیں تو ان کی غذاؤں میں دیسی گھی کے بڑے بڑے پیالے اور دنبے بھی شامل تھے تو چرس پینے کے بعد اس طرح کی کھلائی پلائی بھی بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ آج کے گلوکار گلا بنانے کے چکر میں چرس کے 10 سگریٹ پیتے ہیں اور اس کے بعد چائے پی کر سو جاتے ہیں تو اس طرح تو ان کی صحت خراب ہوگی گلا صحیح نہیں ہو گا۔نعیم عباس روفی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ گلے کے لیے جو گلوکار ’پانی‘ کا استعمال کرتے ہیں وہ چرس کے مقابلے میں پھر بھی بہتر ہے، یہاں ’پانی‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے گلوکار نے میزبان سے سوال کیا کہ آپ میری بات سمجھ تو گئے ہوں گے؟جس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ جی بالکل، میں آپ کی بات سمجھ گیا۔
گلوکار اچھی پرفارمنس کیلئے چرس پیتے ہیں، نعیم عباس روفی۔۔
Facebook Comments