گلوکار علی حیدر اب ہوسٹن میں ٹی وی شو کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،وہ امریکی ٹی وی چینل این ٹی وی ہوسٹن پر ‘دی علی حیدر شو’ کی میزبانی کریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علی حیدر نے بتایا کہ ہم ایک بڑے سیٹ کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے کے دورانیے پر مبنی یہ شو میوزک پر مبنی ہوگا اور تفریح سے بھرپور ہوگا جو چینل پر ہفتے میں ایک مرتبہ نشر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شو کا فارمیٹ تفریح، انٹرٹینمنٹ اور لائیو میوزک ہے ۔ واضح رہے کہ علی حیدر نے اپنے گانے “پرانی جینز” سے شہرت حاصل کی تھی، 1993 میں ریلیز ہونے والے البم کا یہ گانا اس وقت کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ پیشہ وارانہ طور پر میوزک سے منسلک رہے تاہم کیریئر میں ایک موقع پر بیٹے کی وفات کے سبب وہ میوزک سے دور ہو گئے۔ بعد ازاں ان کی صوفی گائیکی کے ذریعے میوزک انڈسٹری میں واپسی ہوئی، انہوں نے نعتیں، نوحے اور حمد بھی پڑھیں۔
گلوکار علی حیدر اب میزبانی کے لئے تیار۔۔
Facebook Comments