gulokaar zohaib hassan ko 21 saal baad inkeshaafaat yaad agye

گلوکارذوہیب حسن کو اکیس سال بعدانکشافات یاد آگئے۔۔

مرحومہ گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ کہ نازیہ حسن کو ان کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دیا تھا، زہر دینے کا نازیہ حسن نے خود اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بتایا۔سما نیوز کے مطابق زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر ہی نازیہ حسن نے مرنے سے پہلے ان سے طلاق لی تھی۔زوہیب حسن نے کہا کہ اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو برطانیہ میں قیدی بنا کر بھی رکھا، اس شخص نے پہلے نازیہ کو تکلیفیں پہنچائیں پھر میری ماں کو میرے باپ کو دکھ پہنچائے، اشتیاق بیگ سے نازیہ کی شادی کروانا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی۔یاد رہے کہ ماضی کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 21ویں برسی کل 13 اگست کو منائی جائے گی، نازیہ حسن کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر محض 35سال کی عمر میں 13اگست 2000کو لندن کے ایک اسپتال میں وفات پا گئی تھیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں