jitna talent hai wo kaafi hai

گلوکارہ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد۔۔۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے 8 کروڑ کی نادہندہ ہیں تاہم ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤ نٹس سے ریکوری نہ ہو سکی ہے۔آئمہ بیگ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاؤنٹس خالی کردیے ہیں۔ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے  کارروائی شروع کررکھی ہے۔خیال رہے کہ  کچھ روز قبل  ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر   آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کیا تھا، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے 2018،2019اور 2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا۔  گلوکارہ نے سال 2018ء سے 2020 ء تک اپنے ٹیکس ادا نہیں کیے اور ان کے ذمے اب 85ملین انکم ٹیکس ادا کرنا ہے۔اب  ”ایف بی آر“  گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ کو 14جنوری کو ادارے کی طرف سے نوٹس وصول ہوا تھا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں