معروف پشتو فوک گلوکارہ گُل پانڑہ نے گلوکاری کے بعد اب ٹک ٹاک کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔اس حوالے سے گُل پانڑہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔گُل پانڑہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ٹک ٹک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔گلوکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی آئی ڈی بھی شیئر کی اور مداحوں سے کہا کہ ’اُنہیں انسٹاگرام کے علاوہ اب ٹک ٹاک پر بھی فالو کریں۔دوسری جانب اگر ہم گُل پانڑہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں لائکس آئے ہیں۔اُن کے فالوورز کی تعداد دو ملین پانچ اعشاریہ یعنی 25 لاکھ ہے جبکہ گلوکارہ نے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ۔یاد رہے کہ گُل پانڑہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین پشتو گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔۔
