گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے سالانہ انتخابات سال 2023-24ء میں ملک توصیف احمد صدر جبکہ بلال شفیق جنجوعہ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے چیف الیکشن کمیشن افتخار علی بٹ کے مطابق یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں 10 عہدوں پر کسی دوسرے امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی نہ جمع کروانے پر ورکرز گروپ کے پورے پینل نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی،نومنتخب عہدیداروں میں صدر ملک توصیف احمد ،سینئر نائب صدر تاثیر مغل ، نائب صدور مظہر ملک ، میاں خالد فہیم ، زبیر اختر بھٹی ، جنرل سیکریٹری بلال شفیق جنجوعہ ، ایڈیشنل سیکریٹری خافظ شاہد ملک ، جوائنٹ چراغ دین بٹ ، فنانس سیکریٹری شاہد بٹ ، سیکریٹری اطلاعات شہزاد تاڑ شامل ہیں دوسری طرف ایگزیکٹو باڈی کی 13 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے عشرت الماس،عباس بٹ،پرویز مغل،رانا عدنان،وحید انصاری،بلال لودھی،مشتاق احمد علی مہدی،ضرغام عباس،جاوید بھٹی اور دیگربھی بلامقابلہ منتخب کر لئے گئے ہیں الیکشن کی تقریب کا انعقاد گوجرانوالہ پریس کلب میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ملک توصیف احمد نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت اور سیکریٹری جنرل شاہد علی ہمارے قائد ہیں انشا اللہ ورکرز کے حقوق کے لئے جاری اپنے قائدین کے مشن کو اپنے آگے لیکر چلیں گے نومنتخب جنرل سیکریٹری بلال شفیق نے کہا کہ قیادت اور ممبران ہم پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور ساری یونین کو ساتھ لیکر چلیں گے تقیب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا محسن خالد نے کہا کہ ہماری یونین کا مقصد پروفیشنل ازم کو فروغ دینا ہے سینئر صحافیوں احتشام احمد شامی اور سردار ذیشان طاہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس ورکرز صحافت کی آڑ میں بلیک میلنگ اور بلاوجہ لوگوں کو تنگ کرنے والے عناصر کا محاسبہ کرے گی امید کرتے ہیں کہ نومنتخب عہدیداران اپنے ایک سالہ دور اقتدار میں ورکر صحافیوں کے حقوق کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے گی تقریب کے احتتام میں نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر جی یو جے ورکرز کے بڑی تعداد میں ممبران موجود تھے
گوجرانوالہ یونین آف جرنلٹس ورکرز کے سالانہ انتخابات
Facebook Comments