لاہور کے کوہ نور ٹی وی سے منسلک اسپورٹس جرنلسٹ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکا کے نواحی علاقے سے کوہ نورچینل سے منسلک صحافی ملک نوید کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے سحری کے بعد مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے، کئی روز بعد بھی ان کی کوئی اطلاع نہیں۔۔ ان کے اہل خانہ نے جب مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروانی چاہئی تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا۔ ان کے گھر والے بہت پریشان ہیں۔ اہل خانہ نے تمام صحافتی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ گوجرانوالہ پولیس پر دباؤ ڈال کر ملک نوید کی بازیابی کے لئے کوشش کی جائے۔۔

Facebook Comments