گجرات پریس کلب کے انتخابات میں پروفیشنل ورکنگ جرنلسٹ گروپ کا کلین سویپ،تمام امیدوار کامیاب ہو گئے ۔ عبدالستار مرزا 52ووٹ لیکر صدر بن گئے جبکہ مدمقابل اعجاز احمد شاکر نے 20ووٹ لئے ، قنبر اعجاز شاہ 41ووٹ لیکر سینئرنائب صدر منتخب جبکہ مدمقابل عارف علی 31ووٹ لے سکے ، اظہر جنگی 42ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ مرزا یونس 28وو ٹ حاصل کرسکے ، عاصم رضا 44ووٹ لیکر سیکرٹری بن گئے انکے مدمقابل احسان چھینہ 27ووٹ لے سکے ، آصف علی 49ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری ، مدثر اقبال 47ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری ، ارشد محمود 48ووٹوں کیساتھ سیکرٹری اطلا عات جبکہ وسیم گوندل 46ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری سپورٹس بن گئے ۔ مجلس عاملہ کی5نشستوں پر شاہد رسول 45،عاطف بٹ 61،جلال الدین 52،ارشد علی 57جبکہ عرفان حفیظ کھوکھر 45ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔ دریں اثنا پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے الیکشن میں میاں عمران بشیر صدر اور شیخ منیراحمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، رائے شماری میں 30 اہل ممبر ز نے حصہ لیا ،عمران بشیر 23 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ خالد نذیر مصطفائی 7 ووٹ حاصل کرسکے ، شیخ منیراحمدآزاد پہلے ہی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری کیلئے منتخب ہوچکے ہیں ۔
