جی ٹی وی سے تین خواتین اینکرز کو فارغ کردیاگیا۔۔ جس میں سے ایک خاتون اینکر کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ انہوں نے استعفا دیا ہے۔۔پپو کے مطابق ایک خاتون اینکر نے اگست کے شروع میں ہی استعفا دے دیا تھا جب کہ دیگر دو کو دو،تین روز پہلے نکالاگیا ہے۔۔ پپو کے مطابق ایک خاتون اینکر کا موقف ہے کہ انہیں ویکلی آف والے دن جب وہ گھر پر تھیں تو فون کرکے چینل انتظامیہ کے فیصلے سے آگاہ کیاگیا۔۔ پپو نے جی ٹی وی میں موجود اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان تینوں خواتین سے چینل انتظامیہ نے جان اس لئے چھڑائی کہ نائٹ شفٹ کیلئے تینوں خواتین اینکر ز کام کرنے سے کترارہی تھیں۔۔چینل انتظامیہ نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اب کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔۔جب کہ خواتین اینکر نے اپنے حلقہ احباب کو بتایا ہے کہ چینل میں لابی ازم اور فیوریٹ ازم کافی ہے جس کی وجہ سے من پسند اینکرز کو ان کی پسندیدہ شفٹ میں بلیٹن کرایا جاتا ہے جب کہ جو لابی یا فیوریٹ ازم کا حصہ نہیں ان کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہوئے کبھی نائٹ شفٹ اور کبھی ڈیوٹیاں بدل بدل کر بلایاجاتا ہے جس سے ذہنی ٹینشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔۔
![laadla aik or reporter ki nokri khaagya](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2021/05/gtv-800x320.jpg)
جی ٹی وی سے تین خواتین اینکرز فارغ۔۔
Facebook Comments