laadla aik or reporter ki nokri khaagya

جی ٹی وی میں نیا گیم شروع ہوگیا۔۔۔

سابقہ دھول ابھی بیٹھی نہیں کہ جی ٹی وی میں نیا گیم شروع ہو گیا۔ نیوز روم کے انچارج اور سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر کی جوڑی کا ٹکراؤ دی موسٹ پاور فل بیورو چیف کراچی سے ہو گیا۔ جس پر بیورو چیف کراچی نے فوری طور پر استعفیٰ دیا اور گھر بیٹھ گیا تاہم اس نے گھر سے ہی اپنے پتے کھیلنے شروع کر دیئے ۔ جس کے نتیجے میں چینل کے معروف بزرگ اینکر نے بھی چینل انتظامیہ کو خبردار کیا کہ بیورو چیف کا استعفیٰ منظور ہونے کی صورت میں وہ بھی چینل چھوڑ دیں گے۔ (واضح رہے کہ بیورو چیف، مارکیٹنگ ہیڈ اور بزرگ اینکر پر مشتمل ٹرائیکا  بھی چینل دیگر گروپوں کی طرح ایک ہم خیال گروپ ہے)۔ بزرگ اینکر کی دھمکی نے اثر دکھایا اور بیورو چیف کی نہ صرف دفتر واپسی ہوئی بلکہ اسے عام سی کرسی کے بجائے کیبن آفس بنا کر دے دیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ  چینل انتظامیہ اب بزرگ اینکر کو ڈائریکٹر نیوز بنانے کا ارادہ کر چکی ہے جبکہ انہی اینکر کو لانے والے ایک سابق پروگرامنگ ہیڈ اور آؤٹ پُٹ ہیڈ کو بھی چینل میں واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں دو کنٹرولرز جو اس وقت کھیل سے باہر بیٹھے ہیں اور انکی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے والی جوڑی کا مستقبل کیا ہوگا یہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں