laadla aik or reporter ki nokri khaagya

جی ٹی وی کا لائسنس نیوز کا نہیں،پیمرا نے نوٹس لے لیا۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے چلنے والے نجی ٹی وی چینل جی ٹی وی کا لائسنس نیوز کٹیگری کا نہیں، اس کے باوجود اس چینل سے خبریں دکھائی جارہی ہیں، جس کا پیمرا نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔۔ پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پیمرا میں اس قسم کی شکایتیں بھی پہنچی ہیں کہ یہ چینل خبروں کی آڑ میں بلیک میلنگ اور زرد صحافت  کو فروغ دے رہا ہے، اس حوالے سے پیمرا نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ پپو کے مطابق جی ٹی وی کی انتظامیہ نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سہراب گوٹھ کراچی کے میڈیا سیل کو بھی دباؤ میں لے کر پچیس لاکھ روپے لینے کی کوشش کی اوراسے بزنس ڈیل قرار دینے کی کوشش کی گئی، جب میڈیا سیل نے صاف انکار کیا تو جی ٹی وی نے ٹیبل اسٹوری اور من گھڑت خبروں کا سہارا لینا شرو ع کردیا اور مویشی منڈی کے خلاف منفی خبروں کی بھرمار کردی۔۔ جب اس سلسلے میں جی ٹی وی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ تعاون کروگے تو ہم تعاون کریں گے۔ پپو کا کہنا ہے کہ جب انہیں کہا گیا تو کہ ہم پیمرا میں جائیں گے آپ کے خلاف تو جی ٹی وی انتظامیہ نے جواب دیا کہ ہماری پہنچ بہت اوپر تک ہے، ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے باعث امکان ہے کہ جمعہ (کل)کے روز پیمرا کی جانب سے جی ٹی وی کے خلاف کسی قسم کا ایکشن دیکھنے میں آئے گا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں