جی ٹی وی کیا غیرقانونی طور پر چل رہا ہے؟ پیمرا کے سوال پر جی ٹی وی انتظامیہ کے وکیل آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف پیمرا میں شکایت سے متعلق کراچی میں پیشی سے کے دوران ایک موقع پر پیمرا حکام نے سوال کیا کہ۔۔ کیا جی ٹی وی غیرقانونی طور پر چل رہا ہے، کیا جی ٹی وی کے پاس نیوز کٹیگری کا لائسنس نہیں۔۔ جس پر جی ٹی وی کے وکیل نے پیمرا حکام کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک کیس بلوچستان ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔۔جس پر جی ٹی وی کے وکیل سے کہاگیا کہ ۔۔کیا کیس ہے؟ کیا اس کیس میں آپ لوگوں نے حکم امتناع( اسٹے آرڈر) لیا ہوا ہے، پیمرا حکام کےاس سوال کا جواب وکیل نہ دے سکا،اور اگلی بار کیس سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کی درخواست کی، جس پر پیمرا حکام نے وکیل سے کہا کہ اب کوئی پیشی نہیں ہوگی بلکہ صرف آرڈر دیئے جائیں گے۔۔واضح رہے کہ پیمرا کراچی میں مویشی منڈی سہراب گوٹھ کراچی کے میڈیاسیل کی جانب سے میڈیا کوآرڈینیٹر ذکی ابڑو نے پیمرا کو درخواست دی ہے کہ جی ٹی وی غیرقانونی طور پر چل رہا ہے، اس کے پاس نیوزکٹیگری کا لائسنس نہیں، لیکن اس کے باوجود یہ خبریں چلارہے ہیں اور بلیک میلنگ ،زرد صحافت کررہے ہیں۔۔
