پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اب جی ٹی وی میں چھانٹیوں ،برطرفیوں کی ہوا چلے گی۔۔پپو کے مطابق جی ٹی وی کے نئے ڈائریکٹر نیوز نے سینئر اسٹاف کے ساتھ سترہ مارچ کو پہلی باضابطہ ان کیمرہ میٹنگ کی، جس میں انہیں نئی نوکری ڈھونڈے کا اشارہ دے دیا ہے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ سینئر اسٹاف سے کہاگیا ہے کہ وہ ایک ہفتےمیں غیرضروری نچلے اسٹاف کی فہرستیں بنا کردین، اگر ایک ہفتے میں اس پرعمل نہ کیاگیا تو پھر ایچ آر ہی معاملات دیکھے گا۔۔ پپو کے مطابق نئے ڈائریکٹر نیوز کے آنے کے بعد سینئر اسٹاف میں بے چینی مزید بڑھ گئی ہے، پہلے مالی حالات کا جواز بتاکر سینئر اسٹاف کی تنخواہ تیس سے چالیس فیصد کم کردی گئی اب مالکان نے بھاری معاوضے پر نئے ڈائریکٹر نیوز کو رکھ لیا ہے۔۔ پپو کے مطابق موصوف نے یکم مارچ سے چارج سنبھالا ہے اور انتظامیہ سے یہ طے کیا ہے کہ وہ پندرہ دن اسلام آباد میں اپنی کمپنی کے معاملات چلائیں گے اور پندرہ دن کراچی میں جی ٹی وی کے معاملات کراچی میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نیوز کا تیرہویں سال میں یہ دس واں نیوز چینل ہے۔۔جب کہ دوسری جانب سینئر اسٹاف کا موقف ہے کہ قلیل معاوضے میں اسٹاف سے جیونیوز جیسی کوالٹی کا کام مانگا جارہا ہے جو ممکن نہیں۔۔
جی ٹی وی میں فہرستیں مانگ لی گئیں
Facebook Comments