group M ke naye sarbara ki taqreeri

گروپ ایم کے نئے سربراہ کی تقرری۔۔

میڈیا کے حلقوں میں ایک طویل عرصہ کے انتظار کے بعد بالآخر گروپ ایم پاکستان کے سی ای او کیلیے حبیب بینک کے سی ایم او نوید اصغر کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔۔ گروپ ایم کی  پریس ریلیز کے مطابق نوید اصغر ستائیس اپریل سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے- نوید اصغر اسوقت حبیب بینک لمیٹڈ میں چیف مارکیٹنگ آفیسر(گلوبل) کی ذمہ داریاں کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، نوید اصغر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1993 میں یونی لیور سے کیا، اور تقریبا سولہ سال تک مختلف ملکوں میں مختلف عہدوں پر جانفشانی کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔۔نوید اصغر ایک عرصے تک نئی ابھرتی مارکیٹس کامیاب بزنس لیڈر کے طور پر چھائے رہے، ان مارکیٹس میں ساوتھ ایشیا، مڈل ایسٹ، افریقہ اور سینٹرل ایشین ممالک شامل ہیں۔۔نوید اصغر نے اپنے مارکیٹنگ کیریئر میں ایف ایم سی جے کمپنیز اور بینکنگ سیکٹر بھی شامل ہے۔۔مارکیٹنگ کی دنیا میں ورلڈ لیول پر کیا ہو رہا، وہ سب سرگرمیوں سے بخوبی اور بروقت آگاہ رہتے ہیں۔۔اپنے مارکیٹنگ کے مختلف مراحل میں وہ مشہور برانڈز لپٹن، کوکا کولا، کنور، لائف بوائے اور اینکر کیلیے بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔۔نوید اصغر لاہور یونیورسٹی آف مینیجمینٹ سائینسز(لمز) کے گریجویٹ ہیں، اور تین خوبصورت بیٹوں کے باپ ہیں۔۔گروپ ایم کو نوید اصغر کی صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد ہے، اور گروپ سمجھتا ہے کے نوید اپنی بھر پور تجربے سے گروپ ایم کو کامیابی کی اگلی سیڑھی پر لے جائیں گے۔۔۔

اور کلائینٹس کو مطمئن کرنا بھی انکے بڑے ٹارگٹس میں شامل ہے۔۔ فہد حسین کے گروپ ایم سے استعفے کے بعد اس اہم پوسٹ کے لئے کئی نام سامنے آئے تھے لیکن آخرکار قرعہ نوید اصغر کے نام نکلا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں